مردان قتل کیس بہن،بھانجی اور اجرتی قاتل گرفتار

مردان:خون سفید ہوگیا،بہن اور بھانجی نے اجرتی قاتل کے ذریعے اپنے سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔مقتول کے گھر رہائش پذیربھانجی مسماۃ میمونہ نے لوگوں کو عبدالولی خان یونیورسٹی میں نوکری کاجھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہڑپ لیے تھے۔مردان پولیس کی پیشہ ورانہ تفتیش کی بدولت ایک بہت ہی پیچیدہ قتل کیس ٹریس ہوکر اصل ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، آلہ قتل بھی برآمد۔ڈی پی او مردان سجاد خان ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد خان نے ایس پی انوسٹی گیشن محمد آیاز خان، ایس پی آپریشن مشتاق احمد اورایس ایچ او تھانہ سٹی محسن فواد خان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 28-04-19کو تھانہ سٹی میں ذوالفقار عرف پاپا ولد نثار محمد خان کی قتل کی رپورٹ مقتول کی بہن مسماۃ شہناز بیگم دختر نثار محمد خان سکنہ عالم کالونی بغدادہ کی مدعیت میں برخلاف واجد علی ولد بونیر گل سکنہ کور کوڑے ولہ چارسدہ روڈ درج کی گئی، ڈی آئی جی مردان محمد علی خان نے اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مردان سجاد خان کی سربراہی میں ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی آپریشن اور ایس ایچ او تھانہ سٹی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے نہایت باریک بینی سے تفتیش کا آغاز کیا جس پر متعلقہ ٹیم مدعیہ کی رپورٹ پر تسلی و اطمینان کا اظہار نہ کرتے ہوئے مدعیہ مقدمہ شہناز بیگم اور اسکی بھانجی مسماۃ میمونہ کو شامل تفتیش کیا جس کے نتیجے میں سر سری انٹاروگیشن کے دوران مدعیہ مقدمہ اور اسکی بھانجی میمونہ نے اس پیچیدہ قتل کیس کا بھانڈہ پھوڑ تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مقتول کی بھانجی میمونہ جوکہ مقتول کے گھر میں رہائش پذیر تھی نے عبدالولی خان یونیورسٹی میں لوگوں کو نوکریوں کا جھانسہ دیکر تقریبا 90لاکھ روپے ہڑپ لیے تھے جس پر تمام قرض دار لوگ آئے روز مقتول کے گھر آتے تھے اور پیسوں کی واپسی کے مطالبہ کرتے تھے جس پر مقتول ذوالفقار اپنی بھانجی میمونہ کو ڈانٹ اور کھری کھری سناتا تھامقتول کے پاس کافی رقم ہونے کے باوجود ہماری مدد نہیں کر رہا تھا اس لیے ہم خالہ اور بھانجی نے ملکر اپنے ماموں کو قتل کرنے کا منصوبہ بناتے ہوئے اجرتی قاتل یونس ولد محمود الدین سکنہ پوہان کالونی بغداہ کوبھاری رقم کی عوض راضی کیا جس پر ہم نے قاتل کے مشورے پر اپنے ماموں کو اسی رات نشہ آور دوا کھلا یا رات کی تاریکی میں اجرتی قاتل کو حجرے بلا کر پستول کے ذریعے قتل کر دیا جس کے قتل کا دعویٰ ہم نے اپنے زمیندار واجد علی پر کیا، ڈی پی او مردان نے مزید کہا کہ مردان پولیس کی پیشہ ورانہ تفتیش کی بدولت ایک بہت ہی پیچیدہ قتل کیس ٹریس ہوکر اصل ملزمان مقتول کی بہن، بھانجی اوراجرتی قاتل یونس کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آلہ قتل پستول 9mmبھی برآمدکر لیا گیا۔